حیدرآباد: گیس سلنڈر کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

Jun 02, 2024 | 13:12

حیدرآباد میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعے کا ایک اور زخمی کراچی کے سول برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 13 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔خیال رہے کہ 2 روز قبل حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے، جھلسنے والے 21 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئےتھے، دھماکوں اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے جائے وقوع پر پہنچی تھیں۔حیدرآباد میں واقعے کے بعد گزشتہ روز بھی فضا سوگوار رہی اور علاقے میں کاروبار اور دکانیں بند رہیں۔چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدرشاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدر آباد سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

مزیدخبریں