خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں واقع کرد شریف کے جنگلات میں گزشتہ روز لگنے والی آگ سے بڑے پیمانے پر قیمتی درخت اور جنگلی حیات جل گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کرد شریف کے جنگل میں بھڑکتے شعلوں پر قابو پا لیا گیا ہے مگرکچھ جگہوں سے اب بھی دھواں آٹھ رہا ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ کرک سے زمینی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، امدادی کاروائیوں کےلیے میانوالی کے راستے ٹیمیں روانہ کی تھیں۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ آگ سے بڑے پیمانے پر قیمی درخت اور جنگلی حیات جل چکے ہیں۔ریسکیو انچارج ملک نورالامین کے مطابق آگ کی شدت ختم ہو چکی لیکن جنگل میں جہاں سے دھواں اٹھ رہا ہے وہاں پر کولنگ کا عمل جاری ہے۔