گنجان آباد، دیہی اور سرحدی علاقوں میں تکنیکی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کی بجلی کی طلب 3650 میگاواٹ سے زائد ہو گئی ۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3600 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ لیسکو کو 50 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ہائی لاسز فیڈرز پر 5 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ کیٹگری ون اور ٹو پر زیرو لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ کیٹگری تھری کے فیڈرز پر3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، کیٹگری فور کے فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ کیٹگری فائیو کے فیڈرز پر 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ ان فیڈرز کے علاوہ لیسکو ریجن میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے ۔
بجلی کی بندش، لیسکو کو 50میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا
Jun 02, 2024 | 13:48