بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ان خبروں کی تردید کردی جس میں دعوی کیا گیا کہ ملک ریاض کی جانب سے پاکستان کے معروف تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو مختلف اوقات میں بھاری رقم اور پلاٹ دیے گیے۔ ادھر پی ٹی آٸی سے وابستہ متعدد ایکس اکاؤنٹ پر بحریہ ٹاؤن کے مبینہ لیٹر ہیڈ پر صحافیوں کو ملنے والی رقم اوردیگرتفصیلات تیزی سے شیٸر کی جارہی ہیں۔بحریہ ٹاؤن کے آفشیل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی فہرست گردش کر رہی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے صحافیوں کو تنخواہیں دی گئیں، اس فہرست میں استعمال ہونے والا لیٹر ہیڈ بھی دھوکا دہی والا ہے۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن اس غلط معلومات کو پھیلانے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔پی ٹی آٸی سے وابستہ متعدد ایکس اکاونٹ پر بحریہ ٹاٶن کے مبینہ لیٹر ہیڈ پر صحافیوں کو ملنے والی رقم اوردیگرتفصیلات تیزی سے شیٸر کی جارہی ہیں۔