وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا۔محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ اجرا میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ نارمل پاسپورٹ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو 30 روز میں جاری ہو گا۔