آئی سی سی مینزٹی20 ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میں میچ ہی امریکی بیٹر ایرن جونز اہم سنگ میل عبور کر لیا۔امریکی ریاست ڈیلاس میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں امریکی بیٹر ایرن جونز نے اننگز میں 10 چھکے لگا کر دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔ امریکی بیٹر فہرست میں محض ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل سے پیچھے ہیں، جو انفرادی طور پر 11 اور 10 چھکوں کے ساتھ سہر فہرست ہیں۔جنوبی افریقہ کے ریلی روسو 8 چھکوں کے ساتھ چوتھے جبکہ بھارت کے یوراج سنگھ 7 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو7 وکٹوں سے شکست دی۔ ڈیلس میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں امریکی ٹیم نے 195 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17.4 اوورز میں حاصل کیا۔کینیڈا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 194 رنز بنائے، نوونیت دھالیوال نے 61 رنز ، نکولس کرٹن نے 51، ارون جانسن 23، دلپریت باجوہ نے 11 رنز بنائے جبکہ شریاس مووا 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس نایاب، نسیم اشرف نے سوال اٹھادیاامریکا کی جانب سے علی خان، ہرمیت سنگھ اور کورے اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ لی۔ امریکا کی طرف سے انڈریز گوز نے 65 اور آرون جونز نے 40 گیندوں پر شاندار 94 رنز کی اننگز کھیلی۔
قبل ازیں ٹاس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مختصر سی افتتاحی تقریب بھی ہوئی۔ گراؤنڈ میں کینیڈا اور امریکہ کے پرچم کے ساتھ قومی ترانے بجائے گئے اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا .