بھارت میں نئی لوک سبھا کیلئے انتخابات پانچ مرحلوں میں سولہ اپریل سے تیرہ مئی کے درمیان کرانے کا اعلان کردیا گیاہے۔

لوک سبھا کے نئے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان بھارتی الیکشن کمشنر نرواچن سادھن نے نئی دہلی میں کیا۔الیکشن کمشنر کے مطابق موجودہ لوک سبھا کی مدت رواںسال یکم جون کو ختم ہوجائے گی۔ نئی لوک سبھا دو جون کو وجود میں آجائے گی۔سولہ مئی کو انتخابات کا آخری مرحلہ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ایک سو چوالیس نشستوں پر الیکشن سولہ اپریل کو ہونگے۔ بھارتی چیف الیکشن کمشنرنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں اکیس لاکھ سکیورٹی اہلکار تعنیات کیے جائینگے ۔ لوک سبھا کے ان انتخابات میں اکہتر کروڑ چالیس لاکھ ووٹر ووٹ ڈالنے کے حق دار ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن