حکام کے مطابق نصب بم کا یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اوراس کا نشانہ پولیس اہلکار تھے ۔ دھماکے سے قریبی مکانات منہدم ہوگئے اورقریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہل کاروں میں سیف اللہ، اسلام خان اور بہاو الدین شامل ہیں زخمی ہونے والوں میں چار پولیس اہلکار،بارہ خواتین اور متعدد بچے شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق حملے میں میں چھ سو کلو گرام کے قریب بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔ بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ خودکش تھا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔