یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسزکے اہل کاردو گاڑیوں میں معمول کے گشت پر ڈوگراں کی جانب جا رہے تھے ۔ ذوالفقارگڑھی کے مقام پر پہلے سے چھپے ہوئے نامعلوم شرپسندوں نے ان پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود چھ سکیورٹی اہل کارموقع پرجاں بحق ہوگئے ۔ فائرنگ کے باعث گاڑی کو آگ لگ گئی جبکہ دوسری گاڑی میں موجود اہل کارمحفوظ رہے اور بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔