خیبرایجنسی کے علاقے ذوالفقار گڑھی میں سکیورٹی فورسزکے قافلے پرشدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں چھ اہلکار جاں بحق

Mar 02, 2011 | 14:10

سفیر یاؤ جنگ
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسزکے اہل کاردو گاڑیوں میں معمول کے گشت پر ڈوگراں کی جانب جا رہے تھے ۔ ذوالفقارگڑھی کے مقام پر پہلے سے چھپے ہوئے نامعلوم شرپسندوں نے ان پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود چھ سکیورٹی اہل کارموقع پرجاں بحق ہوگئے ۔ فائرنگ کے باعث گاڑی کو آگ لگ گئی جبکہ دوسری گاڑی میں موجود اہل کارمحفوظ رہے اور بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
مزیدخبریں