ملتان پریس کلب کے باہر کیے جانے والے مظاہرے میں سول سوسائٹی کی تنظیموں اورآل پاکستان منیارٹیزالائنس کے اراکین نے شرکت کی ۔ مظاہرے کی قیادت آل پاکستان مینارٹیزالائنس کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرسمیوئل لطیف نے کی ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور دہشتگردوں نے ملک کا امن تباہ کررکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدان اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں کو اتفاق رائے سے ایسا لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے جس سے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔