کراچی بارکے صدرمحمد عاقل نے کہا ہے کہ پانچ مارچ کو چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کراچی بارکے نومنتخب عہدیداروں سے سندھ ہائی کورٹ میں حلف لینگے ۔

Mar 02, 2011 | 19:03

سفیر یاؤ جنگ
کراچی بارمیں صدرمحمد عاقل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ اجلاس میں سی سی پی او کراچی ، ڈی جی رینجر، ڈی جی سپیشل برانچ سیکوریٹی پلان مرتب کرینگے تقریب میں سندھ کے چوبیس اضلاع کے جسٹس صاحبان ، تمام اضلاع کی بار کے عہدیدار اورعدالتی افسران شرکت کرینگے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے اغوا ہونے والے ججوں اورعدالتی اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کے واقعات کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں اور عدلیہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینگے ۔
مزیدخبریں