اسلام آباد پولیس ابھی تک وفاقی وزیراقلیتی امور شہبازبھٹی کے قتل کا سراغ لگانے میں ناکام ہے، وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو اب تک کی تحقیقات پر پیش رفت سے آگاہ کردیا۔

Mar 02, 2011 | 19:06

سفیر یاؤ جنگ
مقتول وفاقی وزیرشہبازبھٹی کے قتل کی تحقیقات میں اب تک کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوسکی۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں فیرانزک ماہرین اورانٹیلی جنس کی مدد کے باوجود ایسے شواہد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں جنہیں کوئی اہم پیش رفت قراردیا جا سکے۔ پولیس نے کچھ افغانیوں کو مشکوک سمجھ کرگرفتار کیا ہے لیکن یہ گرفتاریاں غیراہم قراردی جارہی ہیں۔ ادھر وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کیا ہے جس کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
مزیدخبریں