پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ شہبازبھٹی کا قتل جمہوریت، برادشت اور مذہبی ہم آہنگی پرحملہ ہے۔

اسلام آباد میں اسلامک مشن برطانیہ کی طرف سے تیس ایمبولینسزالخدمت فاونڈیشن کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈم تھامسن نے کہا کہ پاکستان میں آنے والا سیلاب سونامی، دوہزار پانچ کے زلزلے اور ہیٹی کے زلزے سے بھی بڑا سانحہ تھا مگر برطانوی حکومت اور عوام کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ برطانوی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے تیرہ کروڑ چالیس پاؤنڈ جبکہ عوام نے چھ کروڑ نوے لاکھ پاؤنڈ دیئے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کے ناظم اعلی نعمت اللہ خان نے تعاون کرنے پر برطانوی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن