آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین گوہراعجازنے کہا ہے کہ دو ماہ کی گیس بندش سے ٹیکسٹائل کے شعبے کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

Mar 02, 2011 | 20:50

سفیر یاؤ جنگ
اپٹما کے لاہورآفس میں نیوزکانفرنس کے دوران گوہر اعجاز نے کہا کہ سوئی ناردرن گیسں کی جانب سے پچھلے نوے دن میں ٹیکسٹائل کے شعبے کو ساٹھ دن گیس کی فراہمی نہیں کی گئی۔ جس سے اس شعبے کو ایک ارب ڈالرکا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے صنعت کو ہفتے میں پانچ دن گیس فراہم کرنے کے حکم کے کے نوٹیفکیشن کا انتظارکررہے ہیں۔ گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ پاورپلانٹس کو متبادل ایندھن پرچلایا جا سکتا ہے لیکن صنعتوں کونہیں۔ ٹیکسٹائل کی صنعت کو مسلسل گیس فراہم کی جائے تو اس شعبے سے چارارب ڈالرز کی زائد ایکسپورٹ ہوسکتی ہے۔
مزیدخبریں