کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار رہی، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزارسات سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

Mar 02, 2011 | 20:41

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازمثبت زون میں ہوا تاہم انڈیکس انرجی سیکٹرمیں شیئرزکی فروخت کے باعث منفی زون میں چلا گیا۔ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران نیشنل بینک ، لوٹے پاکستان، حب پاور کمپنی اور فرٹیلائزرسٹاکس میں نمایاں تیزی نے گیارہ ہزارسات سو پوائنٹس کی سطح عبورکرنے میں مدد دی اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تریسٹھ پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزارسات سو باسٹھ پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم سولہ کروڑ تریسٹھ لاکھ شیئرزرہا۔ دوسری طرف لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی۔ مارکیٹ سینتالیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزارپانچ سو اکیاسی پوائنٹس پربند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو چودہ کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے پچاس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، سولہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اڑتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں