ذرائع کا کہنا ہے کہ پیداواری کمپنیوں نے ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں دو ہزار سات سو چارروپے اضافے کردیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت چوراسی ہزارپانچ سو سینتیس روپے ہوگئی ہے۔ اس اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت اٹھانوے روپے جبکہ گیارہ کلو سلنڈرکی قیمت ایک ہزار پچاس روپے کی سطح پرکرنا پڑی ہے۔ کراچی کے علاوہ پنجاب بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت ایک سو دو روپے، پشاور میں ایک سو سات روپے جب کہ فاٹا پاٹا وشمالی علاقہ جات میں ایک سو نوروپےتک جا پہنچی ہے۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو بلا جواز قراردیا ہے۔