انٹرنیشنل کریمینل کورٹ نے لیبیا میں جنگی جرائم کے حوالے سے تفتیش کرنے کا اعلان کردیا، جرائم میں ملوث ہونے پرصدرقذافی اوران کے خاندان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوسکتے ہیں۔

ہیگ میں عالمی عدالت کے پراسیکیوٹرلوئس مورینو اوکامپو کے مطابق لیبیا میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر صدر معمرقذافی، ان کے بیٹے اوران کے رشتہ دارپکڑمیں آسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگی جرائم میں ملوث ہونے پران لوگوں کی گرفتاری کے لئے چند ماہ تک لیبیا سے درخواست کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ سیکورٹی کونسل نے گزشتہ ہفتے معمرقذافی اوران کے خاندان پرپابندیاں لگادی تھیں اور لیبیا میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا، پراسیکوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کچھ ایسے لوگوں کی شناخت کی ہے جو لیبیا میں مظاہرین پر کریک ڈاؤن روک سکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے اپوزیشن کو بھی خبردار کیا کہ ان کے رہنما جرائم میں ملوث ہوئے تو ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن