خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ میں شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ، تئیس شدت پسند ہلاک، سات اہلکار شہید۔

Mar 02, 2012 | 15:22

سفیر یاؤ جنگ
خیبرایجنسی میں وادی تیرہ کے علاقے لکڑ بابا میں فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سات اہلکار شہید ہوگئے۔ فورسز کی کارروائی میں تئیس شدت پسند بھی مارے گئے۔ اس سے قبل وادی تیرہ کے علاقے ذخاخیل میں شدت پسندوں نے امن لشکر کی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دو رضا کار جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزیدخبریں