غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دنیا میں خام تیل پیدا کرنے والے سب سے بڑے ملک سعودی عرب میں تیل کی ایک پائپ لائن کے پھٹنے کی اطلاع کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،نیویارک میں تیل کی قیمت پانچ اعشاریہ سات چار ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک سو اٹھائیس اعشاریہ چار صفر ہوگئی جو جولائی دو ہزار آٹھ کے بعد سے بلند ترین قیمت ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے پائپ لائن پھٹنے کی تردید کی ہے اور کوشش میں ہے کہ ایشیا میں تیل کی قیمتوں کو نیچے لایا جائے۔