ایران میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے، ایران کی اصلاح پسند جماعتوں کی جانب سے انتخابات کے بائيکاٹ کا اعلان کيا گيا ہے۔

Mar 02, 2012 | 18:42

سفیر یاؤ جنگ
ايران کے پارليمانی انتخابات ميں چارکروڑ آٹھ لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کريں گے۔ اکتیس صوبوں ميں پارليمانی انتخابات کے لئے تقريبا تين ہزار پانچ سو اميدوار ميدان ميں ہيں جن ميں سے دو سو نوے افراد منتخب ہوکر پارليمنٹ ميں پہنچيں گے۔ ايران کی اصلاح پسند جماعتوں کی جانب سے بائيکاٹ کا اعلان کيا گيا ہے اور ووٹوں کے شرح ميں کمی کی توقع ہے۔ ايرانی صدر احمدی نژاد نے ووٹ دينے کو قومی فريضہ قرار ديا۔ ميڈيا کے مطابق پارليمانی انتخابات ميں اصل مقابلہ صدر احمدی نژاد اور ملک کے روحانی پيشوا آيت اللہ علی خامنہ ای کے حاميوں کے درميان ہوگا کيونکہ ان دونوں رہنماؤں کے درميان کافی عرصے سے چپقلش جاری ہے۔ پارليمانی انتخابات کی کوريج کے لئے تین سو پچاس غير ملکی نامہ نگار بھی ایران میں موجود ہیں۔
مزیدخبریں