فرانس میں روایتی لیمن فیسٹیول کاآغاز ہوگیا جس میں لیموں اورمالٹوں سےبنے خوبصورت دیوہیکل مجسمے سیاحوں کی توجہ کا مرکزبن گئے

Mar 02, 2012 | 19:55

سفیر یاؤ جنگ
فرانس کے جنوب مشرقی شہر مینٹن میں انہترویں سالانہ لیمن فیسٹیول کے موقع پر لیموں اور مالٹوں سے خوبصورت دیوہیکل مجسمے بنائے گئے ہیں،مینٹن میں کئی دہائیوں سے لگنے والا یہ میلہ اس لحاظ سے بھی منفرد ہےکہ تیس ہزار آبادی کے اس شہر ہونے والے لیمن فیسٹیول میں ہرسال دنیا بھر سے دو لاکھ پچاس ہزار سے زاید سیاح شرکت کرتے ہیں،مینٹن شہر میں لگنے والے لیموں اپنے ذائقے کی وجہ سے بھی الگ پہچان رکھتے ہیں،لیمن فیسٹول میں لیموں اور مالٹوں کی مدد سے خوبصورت تھیم بنائی گئی ہیں،میلے میں شریک سیاحوں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس میلے میں آکر خوب لطف اندوز ہوتے ہیں،اوریہ ایک شاندار ایونٹ ہے، مینٹن لیمن فیسٹیول سات مارچ کو اختتام پزیر ہوگا،
مزیدخبریں