امریکہ کی چھ مختلف ریاستوں میں طوفانی بگولوں نےبڑی پیمانےپرتباہ مچادی ہے جبکہ تیزہوائیں گھروں کی چھتیں اڑاکرلےگئیں ہیں۔طوفان کےدوران مختلف حادثات میں مرنےوالوں کی تعدادپندرہ ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ طوفان سےلاکھوں ڈالرکا نقصان ہوچکا ہے۔ادھرشہریوں کی جانب سےدوہزاربارہ کوبھی طوفانی بگولوں کا سال قراردیا جارہا ہے۔یاد رہےکہ گزشتہ سال امریکہ میں طوفانی بگولوں سےپانچ سوسےزائد شہری مارےگئےتھے۔