کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر زبردست تیزی، کے ایس سی ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا۔

Mar 02, 2012 | 20:53

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران دونوں سیشن میں مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چار سال بعد تیرہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ فاطمہ فرٹیلائزر، بینک اسلامی، بینک الفلاح اور نیشنل بینک کے شئیرزایک روز کی بلند ترین سطح پر بند ہوئے جبکہ فوجی سیمنٹ، ریفائنری اور دیگر سیکٹر کی زیادہ تر کمپنیوں میں گرین نمبرز برقرار رہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو اڑتالیس پوائنٹس اضافے کے بعد تیرہ ہزار نواسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم پچیس کروڑ شئیرز سے زائد رہا، حجم کے اعتبارسے فوجی سیمنٹ میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا۔ایل ایس پچیس انڈیکس پچانوے پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار چار سو چھیتر پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو چھ کمپنیوں کے اٹھاون لاکھ چھیاسٹھ ہزار پانچ سو اٹھارہ حصص کا کاروبار ہوا۔ انتالیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، پانچ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ بناسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں