لاہور (خبر نگار) وفاقی وزیر اور صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے ملک جمشید شہباز کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ کا سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا ہے۔ ان کی ہدایت پر پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پارٹی رہنماﺅں ، کارکنوں اور شیخوپورہ کے سیاسی ، سماجی ، عوامی حلقوں کی جانب سے اس تقرر کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔