لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کے سینئر عہدیداران نے گذشتہ روزاے جی پنجاب سے ملاقات کی ۔ اور میو و مینٹل ہسپتال سمیت پنجاب بھر کے چھوٹے برے ہسپتالوں میں درجہ چہارم کے ملازمین کے رِسک الاﺅنس کے اجراءپر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں میاں خالد محمود وائس چیئر مین ، شعیب انور چوہدری ضلعی آرگنائزر لاہور ، حافظ دلاور حسین صدر PIC ، عاشق غوث دیگر سینئر عہدیداران شامل تھے۔