لاہور (پ ر) زونگ کی پروڈکٹ فلٹر جو خاص طور سے خواتین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کروائی گئی ہے، پہلی مرتبہ خواتین کا عالمی دن منا رہی ہے۔ اس موقع پر خواتین کو مدعو کیا جائے گا جو ٹیلی کام کمپنی کو اپنے متاثرکن واقعات سنائیں گی۔ شرکت کرنے کی خواہشمند خواتین کسی بھی نیٹ ورک سے 0311-8881999 پر کال کر کے فلٹر کے ساتھ اپنی کہانی بیان کر سکتی ہیں۔ سونے کی بالیاں جیتنے کے لئے شرکت کرنے والی تمام خواتین کے مابین ایک لکی ڈرا بھی ہو گا۔ ساجد محمود چیف کمرشل آفیسر زونگ نے کہا فلٹر کے ساتھ ہم ان خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں جو اپنی زندگیوں میں تبدیلی لا رہی ہیں اور اپنے اور اپنی بیٹیوں کے بہتر مستقبل کے لئے بھی کوشاں ہیں۔
فلٹر خواتین کے عالمی دن پر نمایاں خواتین کو خراج تحسین پیش کرے گا
Mar 02, 2013