لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی، کوئٹہ کے درمیان چلنے والی (39-UP/40-DN) جعفر ایکسپریس کو پتوکی ریلوے سٹیشن پر دو منٹ کے لئے رکنے کی اجازت دے دی۔ عوام کو یہ سہولت تین ماہ کے لئے حاصل ہو گی۔ فیصلے پر فوری عمل درآمد ہو گا۔
جعفر ایکسپریس کو 2 منٹ کیلئے پتوکی سٹیشن پر رکنے کی اجازت
Mar 02, 2013