کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتہ کے آخری روز محدود پیمانے پر تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 18185.19 پر بند ہوا تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی۔ مجموعی طور پر سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب 37کروڑ 88لاکھ 42ہزار 956روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 45 کھرب 6ارب 47 کروڑ 98لاکھ 8ہزار 300روپے ہوگئی ۔ دریں اثناءایل ایس ای میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 110 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 29 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ 17 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 64 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس83.91 پوائنٹس کے اضافہ کے سے 4408.02 پر بند ہوا۔ 68لاکھ 18ہزار 700حصص کا کاروبار ہوا۔
امن و امان کی خراب صورتحال‘ کراچی سٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر تیزی‘ حصص کی اونے پونے داموں فروخت
Mar 02, 2013