گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) علی ارشد حکیم چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں کرپٹ اہلکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ ڈرائی پورٹ پر نیو کسٹم ہاﺅس، سمبڑیال اور سیالکوٹ ویبوک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر نائب صدر چیمبر ملک محمد امین ناز، ڈکٹر سرفراز احمد وڑائچ کلکٹر سیالکوٹ ڈرائی پورٹ، کمشنر انکم ٹیکس گوجرانوالہ اور تمام چیمبرز کے صدور کے علاوہ ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ایف بی آر میں کرپٹ اہلکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں: چیئرمین
Mar 02, 2013