لاہور (خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوآ آف پاکستان نے ”تعلیمی رپورٹنگ.... صورتحال اور تقاضے“ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقع 4۔سی، ایل ڈی اے فلیٹس، شاہراہ مجید نظامی نزد چائنہ چوک لاہور میں منگل 5 مارچ کو 2-30 بجے سہ پہر منعقد ہو گا۔ میاں مجتبٰی شجاع الرحمٰن (وزیر تعلیم، خزانہ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب) صدارت کریں گے جبکہ راجہ محمد انور (چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن) اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ (پرنسپل گورنمنٹ کالج ٹا¶ن شپ) مہمانان خصوصی ہونگے۔ مقررین میں محترمہ عارفہ صبح خان (تجزیہ کار)، یوسف عباسی (صدر لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن) شامل ہیں۔