گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کٹی پتنگ کی ڈور ہٹاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نجی چینل کا کیمرہ مین جاںبحق ہو گیا جبکہ گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی کا رہائشی 25 سالہ سجاد علی شانی جوکہ نجی ٹی چینل میں بطور کیمرہ مین ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا گذشتہ روز تھانہ کوتوالی کے علاقہ شیرانوالہ باغ کے قریب ضروری کام کے سلسلے میں گیا ہوا تھا جہاں پر اس نے کٹی ہوئی پتنگ کی دھاتی ڈور جو کہ زمین پر لٹک رہی تھی جسے ہٹانے کیلئے اس کا جونہی ہاتھ لگا تو اسے کرنٹ لگ گیا اور وہ موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گیا۔ سجاد علی کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی صحافیوں کی کثیر تعداد ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئی۔ اس دوران صحافی اپنے ساتھی کی جدائی پر اس کی نعش سے لپٹ کر چیخیں مار کر روتے رہے۔ اس موقع پر ہر آنکھ پرنم تھی۔ دریں اثناءگلشن کالونی کے رہائشی خورشید عالم کا 19 سالہ بیٹا عدنان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ضروری کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ لاری اڈا کے قریب اس کے گلے میں دھاتی ڈور پھر گئی۔ زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔