مظفر گڑھ + دریا خان (نوائے وقت نیوز+ نامہ نگار) مظفر گڑھ میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاﺅن میں گرفتار کئے گئے 4 افراد کو ایک ماہ کیلئے نظربند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ آصف، عمران، محمد فاروق اور بشیر احمد کو 27 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نظربندی کے احکامات ڈی سی او ابرار احمد مرزا نے جاری کئے۔
نظربندی