اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ فنکشنل نے گورنر سندھ عشرت العباد کے خلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ، سیکرٹری جنرل فنکشنل لیگ امتیاز شیخ حلیف جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئندہ دو روز تک ریفرنس بھجوا دینگے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے سیکرٹری جنرل امتیاز شیخ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کیخلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ ریفرنس میں مو¿قف اختیار کیا جائے گا کہ گورنر سندھ ایک سیاسی جماعت سے وابستہ ہیں وہ آئندہ عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اس لئے انہیں اس عہدے سے ہٹایا جائے اس حوالے سے امتیاز شیخ مسلم لیگ ، جماعت اسلامی، جے یو آئی (ف) اور نیشنل پیپلز پارٹی سندھ سے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے جس کے مکمل ہوتے ہی گورنر سندھ کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔
ریفرنس
مسلم لیگ فنکشنل کا عشرت العباد کیخلاف الیکشن کمشن کو ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ
Mar 02, 2013