سندھ اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈرلانے کے لئے قوم پرست جماعتیں الیکشن کمشن میں ریفرنس دائر کرینگی


کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر منتخب کرانے کیلئے قوم پرست اور اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمشن میں ریفرنس دائر اور عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع نے بتایا مسلم لیگ (ن) کی اس حوالے سے فنکشنل لیگ سے مشاورت اور رابطے جاری ہیں۔ اپوزیشن رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ساڑھے 4سال حکومت میں رہی اب اسے اپوزیشن شمار کرنا کسی طور بھی جائز نہیں۔
سندھ اسمبلی/ اپوزیشن لیڈر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...