حافظ آباد: مستعفی ایم پی اے ملک فیاض اعوان کیخلاف کارکنوں کا لوٹے اٹھاکر مظاہرہ

Mar 02, 2013


حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے مستعفی ہونے والے رُکن صوبائی اسمبلی ملک فیاض احمد اعوان کیخلاف پارٹی کارکنوں نے لوٹے اُٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پریس کلب سے فوارہ چوک تک ریلی نکالی۔کارکنوں نے ملک فیاض کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ قبل ازیں پریس کلب میں پیپلزپارٹی کے قائم مقام ضلعی صدر پی ایم صفدر کھرل ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ارشد مہند ایڈووکیٹ، ضلعی صدر خواتین ونگ خالدہ شاہد ایڈووکیٹ، پیپلز یوتھ کے صدر حافظ عبد الرحمن جرال، ثاقب حیات مانگٹ، پی ایس ایف کے مرکزی رہنما ملک ارباب اکرم اعوان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات الحاج زاہد فاروق، ذوالفقار چاند بھون، جمیل انصاری، مرزا اجمل ایڈووکیٹ سمیت دیگر عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک فیاض احمد اعوان نے پارٹی چھوڑ کر غداری کی ہے۔ کارکن اُنہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ پارٹی چھوڑکر انہوں نے سیاسی خودکشی کی ہے جس کی کارکن بھرپور مذمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ سے انتخابی اتحاد کی وجہ سے کارکن ناراض ہیں لیکن پھر بھی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے ہم آئندہ انتخابات میں ق لیگ سے مل کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر پی ایم صفدر کھرل ایڈووکیٹ کو پیپلز پارٹی کا قائم مقام ضلعی صدر مقرر کیا گیا۔
مظاہرہ

مزیدخبریں