بچیانہ: 2 طالبات نے اکیڈمی میں داخل نہ کرانے پر زہر کھاکر جان دیدی

Mar 02, 2013


بچیانہ (نامہ نگار) سکول کی طالبات نے اکیڈمی میں داخل نہ کروانے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ ادھر گاﺅں میں غیرت کے نام پر قتل کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ والدین کے مﺅقف کے مطابق لنڈیانوالہ کے گاﺅں 629گ۔ب کی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 1میں زیر تعلیم حاجراں بی بی اور یاسمین نے والدین کی طرف سے اکیڈمی میں داخل نہ کروانے پر زہر کھاکر جان دیدی جبکہ گاﺅں میں غیرت کے نام پر طالبات کو قتل کرنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ اعلیٰ پولیس حکام کے مقامی پولیس کے ہمراہ حقائق معلوم کرنے کیلئے مصروف تفتیش ہیں۔
2 طالبات

مزیدخبریں