مشرف موجودہ حالات کے ذمہ دار واپسی پر مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا شرجیل میمن، رحیق عباسی و دیگر کا ردعمل


اسلام آباد (آن لائن) سیاسی رہنماﺅںنے کہا کہ پرویز مشرف پاکستانی ہیں واپسی ان کا حق ہے تاہم انہیں مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا وہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماءشرجیل میمن نے کہا مشرف نے اس ملک میں طالبانائزیشن کا بیج بویا اور خود کش اور ڈرون حملوں کو متعارف کرایا تھا۔ وہ صرف مقدمات کے ڈر سے نہیں آرہے اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے کہا مشرف وطن واپس آسکتے ہیں لیکن انہیں مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ منہاج القرآن کے رہنما رحیق عباسی نے کہا کہ مشرف پاکستانی ہیں ان کی واپسی پر کوئی اعتراض نہیں۔
ردعمل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...