ٹی ٹونٹی سیریز : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا میچ بارش کی نذر


ڈربن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ دوسرا میچ کل سنچورین میں کھیلا جائےگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہو گا۔ پہلے میچ سے قبل شدید بارش ہوئی جس کے باعث گراﺅنڈ میںپانی کھڑا ہو گیا اور میچ کا انعقاد نہ ہو سکا۔ امپائرز نے معائنہ کے بعد کہا کہ بارش رکنے کے بعد کم از کم دو گھنٹے درکار ہونگے تاکہ گراﺅنڈ کو خشک کیا جا سکے۔ بارش نہ تھم سکی جس کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔
 اس وقت مقامی وقت شام کے ساڑھے6 بجے تھے۔ میچ ٹائم مکمل ہونے میں دو گھنٹے باقی تھے۔ مگر اس دوران بارش نہ تھمی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...