روکھی سوکھی کھا لیںگے، ”ڈومور“ کے لیکچر نہیں سن سکتے: حمزہ شہباز

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں قوم نے جمہوریت کے لئے بے شمار قربانیاں دیں، عوام نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا عذاب برداشت کیا، مسلم لیگ (ن) قوم کی ان قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دے گی، آئندہ انتخابات میں عوام اپنی زندگی اجیرن بنا دینے والے ظالم لےٹرے اور بے حس حکمرانوں کا نام صفحہ سےاست سے حرف غلط کی طرح مٹا کر جمہورےت کے ثمرات سمےٹےں گے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے ےونےورسٹی آف گجرات مےں طلباءو طالبات مےں3ہزار لےپ ٹاپ تقسےم کرنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر چےئرمےن اےچ ای سی ڈاکٹر جاوےد لغاری اور وائس چانسلر ڈاکٹر ناظم الدےن نے بھی تقرےب کے شرکاءسے خطاب کےا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ دہشت گردی کے آگے صرف تعلےم کے ذرےعے ہی بند باندھا جاسکتا ہے، ملک کی64فی صد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ملک کے بہتر مستقبل کے لئے اپنا ووٹ کا سٹ کرےں اور بحرانوں سے نجات کے لئے اےماندار اور اہل قےادت کا انتخاب کرےں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ لوگ تنقےد کرتے ہےں کہ ہم نوجوانوں سے ووٹ لےنے کے لئے انہےں لےپ ٹاپ دے رہے ہےں لےکن ہمارے نوجوانوں کی عزت اتنی سستی نہےں کہ وہ محض لےپ ٹاپ کے لےے اپنا ووٹ دے دےں بلکہ وہ اپنے فےصلوں مےں آزاد ہےں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو بھکاری بنا دےا، اغےار کے سامنے ہاتھ پھےلانے والے فےصلے خود نہےں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روکھی سوکھی کھالےں گے لےکن ڈومور کے لےکچر نہےں سن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمےشہ مےرٹ کی بات کرتی ہے، حکومت نے ٹرانسپےرنسی انٹرنےشنل سے معاہدہ کےا ہے کہ وہ اس کے عوامی منصوبوں کا جائزہ لے۔ 

ای پیپر دی نیشن