لاہور (سپورٹس رپورٹر) چےلنج لےگ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ لاہور میں شروع ہو گیا۔ ٹاﺅن شپ گراﺅنڈ پر ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کھیلے گئے نمائشی میچ میں پینٹس کی ٹیم نے ٹی اینڈ ٹی کی ٹیم کو 105 رنز سے شکست دیدی۔ انٹرنےشنل کھلاڑی رانا نوےد الحسن، سلمان بٹ اور شوبز سے وابستہ لوگ، فلمسٹار معمر رانا اور ٹی-وی سٹار کاشف محمود کے علاوہ بہت سی شخصےات نے مےچ مےں شرکت کی۔ گلوکار عدےل برکی نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے عوام کو لطف اندوز کےا۔
چیلنج لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ پینٹس نے میچ جیت لیا
Mar 02, 2013