یوتھ سپورٹس فیسٹیول کل سے شروع ہو گا‘ انتظامات مکمل‘ پانچ کروڑ روپے کے انعامات دئیے جائیں گے


لاہور (سپورٹس رپورٹر) موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی زندہ دلان لاہور ایک مرتبہ پھر سے نئے عالمی ریکارڈ بنانے کے لئے تیار، پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام یوتھ فیسٹول 2013کے مقابلوں کا آغاز 3 مارچ سے ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر سپورٹس پنجاب اورڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دس روز جاری رہنے والے ان مقابلوں کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں اختتامی تقریب بھی شامل ہے جس میں پانچ کروڑ کے انعامات دیئے جائیں گے اور اس سارے عمل کو شفاف بنانے کے لئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے معاہدہ کر لیا گیا ہے۔ نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھانے کا بھرپور موقعہ فراہم کیا جائے گا ۔ تفصیلات بتاتے ہوئے رانا مشھود احمد خان نے کہا کہ یوتھ فیسٹول کا آغاز 3 مارچ سے سٹریٹ آرٹ مقابلوں سے ہوگا جبکہ دیگرمقابلے 13 مارچ تک جاری رہیں گے جس کے دوران سائیکلنگ ، مراتھن، ویٹرن کرکٹ میچ، ہاکی میچ مختلف ایسوسی ایشنز کے درمیان کرکٹ، بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلے بھی شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹول 2012 کے انعقاد سے ہم نے کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک مثبت کوشش کی اور نہ صرف پنجاب میں کھیلوں کو گراس روٹ لیول سے ترقی دی بلکہ عالمی ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام پوری دنیا میں بلند کر دیا۔ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے حوالہ سے پوچھے کئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا گیارہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اب دوبارہ سے کیٹیگریز کے لئے کوشش کی جائے گی۔ انشاءاﷲ ہماری کوشش ہو گی کہ ورلڈ ریکارڈ کے لئے کی جانے والی تمام کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوں اس میں حصہ لینے والے افراد نے اپنے مقصد کے حصول کے لئے دن رات محنت کی ہے اور ہم ضرور اچھی خبر سنیں گے یوتھ فیسٹول 2013ء کے حوالہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹول2013ء کے دیگر ایونٹ نئی حکومت آنے کے بعد منعقد کئے جائیں گے جس کے لئے بھی تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افئیر پنجاب ڈی جی عثمان انور نے کہا کہ سٹریٹ آرٹ، کرکٹ میچ، سائیکلنگ اورمیراتھن مقابلوں کے ساتھ ساتھ یوتھ فیسٹول 2012کی اختتامی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس کے دوران یوتھ فیسٹول 2012 کے کامیاب خوش نصیبوں میں انعامات اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ایونٹ کو مذید یادگار بنانے کے لئے فلم سٹارز اور پارلیمنٹرینز کے مابین کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...