سٹیج‘ فلم اور ٹی وی پر مصروفیات، ذاتی پروڈکشن کیلئے وقت نہیں: افتخار ٹھاکر


لاہور( کلچرل رپورٹر) فلم ‘ ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ فی الحال ذاتی پروڈکشن کا کوئی ارادہ نہیں ،یہ فل ٹائم جاب ہے جبکہ میں تینوں شعبوں میں بیحد مصروف ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے اسٹیج کیساتھ ٹی وی اور فلموں میں بھی بیحد مصروفیات ہیں ایسے میں پروڈکشن پر توجہ نہیں دے سکتا۔ میرے ذہن میں بے شمار آئیڈیاز ہیں اور جیسے ہی فرصت کے لمحات میسر آئیں گے اپنی ذاتی پروڈکشن بناﺅں گااو رایسا شاہکار تخلیق کروں گاجسے میرے پرستار مدوتوں یاد رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن