واسا کی مہربانیاں!

مکرمی! میرا پانی کا حالیہ وصول شدہ بل (واسا لاہور) پر تاریخ اجراء13 فروری درج ہے اور تاریخ ادائیگی 15 فروری ہے۔ یہ بل مجھے 18 فروری کو ملا ہے۔ میرا اکاونٹ نمبر 070427394 ہے ۔میں ایک سفید پوش پنشنر ہوں۔ جس پر اور بھی ڈھیر ساری ذمہ داریاں ہیں۔ اس بل کے حوالے سے مجھے ناکردہ گناہ کی چٹی / جرمانہ پڑ گیا۔ میں جانتا ہوں۔ آج کل کے بے حس حالات میں میری یہ آواز صدا بہ صحرا ثابت ہو گی۔(ایک پنشنر اقبال ٹاون لاہور‘ 0307-4019129)

ای پیپر دی نیشن