کبڈی لاوارث یا رکھوالے بے نیاز؟

مکرمی! یکم فروری صبح اٹھ کر اخبار پڑھا پتا چلا کہ 4 فروری کو شارجہ میں کبڈی پریمئر لیگ ہو رہی ہے۔ 4 فروری کو پتا چلا کہ ٹورنامنٹ لیٹ ہوگیا ہے اب28 فروری سے شروع ہوگا۔ 26 کی صبح اخبار میں پڑھا کہ آج کبڈی کی قومی ٹیم شارجہ کے لئے پرواز کرے گی۔مگر اس کے بعد مکمل خاموشی اورآ ج تک کوئی خبر نہیں۔ ہم جیسے کبڈی شائقین اس مخمصے میں ہیں کہ آخر اس کھیل کا کوئی سرپرست ہے؟ اگر ہے تو کہاں؟۔شارجہ کپ کہاں گیا؟ڈیڑھ ماہ کے ٹریننگ کیمپ کا کیا ہوا؟۔کھلاڑی اور رکھوالے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں یا ابھی کوئی چانس ہے ٹورنامنٹ ہونے کا؟ ۔کیا ہمارے کھلاڑیوں کی کوئی سرکاری سطح پر سرپرستی ہے؟ میڈیا بھی اس کھیل پر مکمل خاموش ہے۔ ہم جیسے لوگ کیا کریں کس سے سوال کریں کس سے پوچھیں؟ خادم اعلیٰ صاحب ! خدارا آپ خود اس کھیل کی سرپرستی فرمائیں۔ اگر ہمارے دل میں انڈیا سے ہارنے پر آگ لگی ہے اور کبڈی کی سرپرستی کا یہی عالم رہا تو اگلے سو سال تک بھی ہم انڈیا کو ہرانے کے قابل نہیں ہو سکتے کرکٹ کا ہر کھلاڑی ایک سال کرکٹ کھیلنے پر کروڑپتی مگر کبڈی کے یہ میری قوم کے ہیرے مزید پیچھے جا رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نظر نہیں آتا۔ ہماری آپ سے گزارش ہے کہ آپ خود اس کھیل کی سرپرستی فرمائیں۔ (مرزا منور حسین نادر، مرزا چن زیب نادر، شاہ کوٹ ضلع ننکانہ صاحب) 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...