لاہور،فیصل آباد، ملتان اورکراچی سمیت ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں سورج آب وتاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔ کڑکتی دھوپ سے سردی کی شدت میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی،، دن کے اوقات میں سردی کی شدت نہ ہونے کے برابرہے جبکہ صبح اوررات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا جبکہ آج سب سے زیادہ سردی استورمیں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔