لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام صوبائی سطح پر کوکنگ اور ڈریس میکنگ کے انفرادی اور فیملی مقابلے آج 02 مارچ کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوں گے۔ مقابلے صبح 10 تا 02 بجے تک جاری رہیں گے۔ جس میں پنجاب بھر کی تمام ڈویژن سے اول‘ دوم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سماجی بہبود سید ہارون سلطان بخاری مہمان خصوصی ہوں گے۔