لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام انتہاپسندی نہیں امن پسندی کا علمبردار ہے، شام کے بحران کے حل کے لیے مسلم حکمران اپنا کردار ادا کریں، مسلم ممالک میں عالمی سازش کے تحت فرقہ واریت پھیلائی جا رہی ہے، امریکہ مسلمانوں کو مسلمانوں سے مروا رہا ہے، مسلم حکمران واشنگٹن کی بجائے مکّہ اور مدینہ کو اپنی عقیدتوں کا مرکز بنائیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مستقبل میں عالم ِ اسلام کی قیادت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ایجنٹی کرنے والے مسلم حکمران اُمّتِ مسلمہ کے غدار ہیں۔
امریکی ایجنٹ مسلم حکمران امت کے غدارہیں: علامہ ریاض
Mar 02, 2014