لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی رہنما اوربرمنگھم سٹی کونسل کے سابق کونسلر راجہ ایازخان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام دہشت زدہ نہ ہوں تو دہشت گردخودبخود ختم ہوجائیں گے۔دہشت گردوں کے خودکش حملے اوربم دھماکے نڈرپاکستانیوں کوخوفزدہ اوران کاایمان وایقان کمزورنہیں کرسکتے۔طالبان نے خودریاست کوطاقت استعمال کرنے کاجوازفراہم کیا۔