لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرکزی صدر نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل آف پاکستان ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے صوبے کی ترقی اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے اقدامات قابل تعریف ہیں عوام کو پٹواری کلچر سے نجات دلانے کے لئے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز کر دیا گیا۔ تما اضلاع میں عوام کو سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے سبزی و فروٹ منڈیوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور ان میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حلقہ پی پی 153 لاہور میں مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔